Soyez Préparés

SOYEZ PRéPARéS

کسی ہنگامی صورت حال کے لئے کس طرح تیار رہیں

اونٹاريو (Ontario) کے لوگوں نے برفیلے طوفان اور بجلی کے بحران سے لے کر ٹورنیڈو (آندھی اور طوفان ک بگولہ ,جھَکّڑ) اور صنعتی حادثات تک، ہر قسم کے ہنگامی حالات کا سامنا کیا ہے۔

ہنگامی حالات کسی بھی وقت پیدا ہوسکتے ہیں اس لئے تیار رہنا اہم ہے کیونکہ مدد پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ اس لئے تمام افراد کے پاس ہنگامی حالات کا سامنا کرنے کی منصوبہ بندی اور کم سے کم تین (3) دنوں تک اپنی دیکھ بھال کرنے کے لئے ایمرجنسی سرواویل کٹ (Emergency Survival Kit) ضروری سازوسامان کا مجموعہ) رکھنا چاہئے۔

قدم نمبر 1: منصوبہ بنائیں

ہنگامی صورتحال میں، آپ کی پہنچ روز مرہ کی سہولیات تک نہیں ہو سکتی ہے اور آپ کو اپنا گھر نے ڑ چو کے لئے بھی کہا جا سکتا ہے۔ آپ کی تیاری کا پہلا قدم یہ سوچنا ہوگا کہ اس حالت میں آپ کیا کریں گے۔

آپ کی منصوبہ بندی میں شامل ہونا چاہیے

• ہنگامی صورتحال میں اگر آپ کو گھر چھوڑنا پڑا تو دو (2) محفوظ مقام۔ ان میں ایک آس پاس جیسے مقامی لائبریری یا کمیونٹی مرکز ہونا چاہئے۔ دوسرا بڑے علاقے کو متاثر کرنے والی ہنگامی صورت حال کے لئے دور دراز علاقے میں ہونا چاہئے۔

خاندان کے لئے اطلاعات کا منصوبہ۔ ہنگامی صورت حال کے دوران، مقامی ٹیلیفون لائنیں اور نیٹ ورک کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ شہر کے باہر ایک یا دو ایسے رابطوں کی شناخت کریں جن کے ساتھ آپ اور آپ کے غزیز رابطہ اور معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے کال کر سکیں۔

منصوبہ بندی کے لئے مشورہ

گھر خالی کرنے کے لئے تیار رہیں۔ منصوبہ بنائیں کہ جب گھر خالی کرنے کی اطلاع دی جاتی ہے تو کس طرح آپ کسی محفوظ مقام پر جائیں گے۔ ایمرجنسی سرواویل کٹ تیار رکھیں (قدم نمبر 2 دیکھیں)۔

اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبہ بنائیں۔ اکثر استقبالیہ مراکز میں صرف خدمت دینے والے جانوروں کے لئے اجازت دی جاتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو آپ کو گھر خالی کرنے والی حالت میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کر سکے۔

جب آپ کا منصوبہ تیار ہو

• اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اپنے منصوبے پر بات چیت کریں۔

اپنے منصوبے کی مشق کریں۔

ہوشیار رہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے پہلے اور اس کے دوران خبروں کو سنتے رہیں۔ ہنگامی مدد کرنے والے کارکنان اور افسران کے مشوروں پر عمل کریں۔

دیگر مشورے

ہنگامی صورت حال کے دوران اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کس ٹیلیفون نمبر (211، 311، اور دیگر) کا استعمال کریں، یہ جاننے کے لئے اپنے مقامی ميونسپل آفس سے رابطہ کریں۔ جب کسی شخص کو اپنی صحت، سلامتی یا مال کی حفاظت کرنے کے لئے فوری مدد کی ضرورت ہو تو صرف اس صورت میں 911 پر فون کریں۔

چوکسی کے پیغامات (الرٹس) حاصل کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔ آپ ای میل اور ٹیکسٹ مسیج کے ذریعے مفت ہنگامی معلومات حاصل کرنے کے لئے آن لائن سائن اپ کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر جائیں اور لنکس کو دیکھیں: www.ontario.ca/beprepared

قدم نمبر 2: ایک ہنگامی کٹ بنائیں

آپ کے ایمرجنسی سرواویل کٹ میں وہ سب کچھ ہونا چاہئے جس کی ضرورت کم سے کم تین (3) دن کے لئے آپ کو خود کی اور اپنے خاندان کی دیکھ بھال اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے ہو سکتی ہے۔ یہ چیک لسٹ تمام ضروری چیزوں، آپ کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے والی چیزوں اور گھر چھوڑنے کی صورت میں تیار رہنے والی چیزوں کا احاطہ کرتی ہے۔

اپنے ایمرجنسی سرواویل کٹ میں کیا کیا رکھیں

ضروری چیزیں

 غذائی اشیاء اور کین اوپنر (جلدی خراب نہ ہونے والے اور آسانی سے بننے والے خوراک، 3 دنوں کے لئے کافی مقدار میں)

 پانی (ہر دن کے لئے فی کس 4 لیٹر)

 فلیش لائٹ (ٹارچ)

 ریڈیو (كرینک یا بیٹری سے چلنے والی)

 اضافی بیٹریاں

 ہینڈ سینی ٹائزر اور چھوٹے سائز کی گیلی ٹاولیں

 فسٹ ایڈ کٹ

 دوائیں

 اہم کاغذات (پہچان، رابطہ کی فہرست، دواؤں کے نسخوں کی نقول، وغیرہ)

 نقدی (اور کار کی اضافی چابیاں)

 سیٹی (ضرورت ہونے پر اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے)

 خاندان کے دوسرے ارکان کے لئے مخصوص سامان (بچوں کے لئے ڈائپر (لنگوٹ)اور فارمولا،( کا بچہ کانا ) وغیرہ):

 اگر آپ کے پاس پالتو جانور ہوں تو ان کے لئے کھانا اور ضروری سامان

ہنگامی صورت حال مہں گھر نے ڑ چو کے لئے مزید ضروری سامان:

 کپڑے، جوتے

 سليپگ بیگ یا کمبل

 ذاتی سامان (صابن، ٹوتھ پیسٹ، اس قسم کی دیگر چیزیں)

 تاش کے پتے یا سفر میں استعمال ہونے والی گیم

دیگر مشورے

• ان تمام اشیاء کو آسانی سے لے جانے کے قابل بیگ یا پہئیے لگے کیس میں رکھیں۔

• اپنے ایمرجنسی سرواویل کٹ کو ایسی جگہ رکھیں جہاں آسانی سے پہنچا جا سکے۔

• اپنے سیل فون یا موبائل ڈیوائس کو پوری طرح چارج کر رکھیں۔

میرے ہنگامی منصوبہ کے لئے معلومات

نیچے دئے گئے فارموں کو پر کریں اور ایسی جگہ پر رکھیں جہاں آپ اور دوسرے لوگوں کو یہ آسانی سے مل سکیں۔ ضرورت کے مطابق ان کو اپ ڈیٹ کریں۔ اس کی ایک نقل اپنے ایمرجنسی سرواویل کٹ میں رکھیں۔

میرے محفوظ مقامات

کسی ہنگامی صورت حال میں آپ کو اپنا گھر چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ دو مقامات کو درج کریں جہاں آپ جا سکتے ہیں، ان میں ایک جگہ آس پاس ہو اور دوسری جگہ (آپ کے علاقہ سے) بہت دور ہونی چاہئے۔ مثال کے طور پر مقامی لائبریری، پوجا گھر یا کمیونٹی مرکز۔

رے محفوظ مقامات

خاندان سے رابطہ رکھنے کا میرا منصوبہ

ہنگامی حالات میں مقامی ٹیلی فون اور ای میل کے نیٹ ورک متاثر ہو سکتے ہیں۔ آپ کے شہر/ شہر سے باہر کے کسی شخص کی شناخت کریں جن کے ساتھ جڑنے اور معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے آپ اور آپ کے خاندان کے رکن رابطہ کرسکیں۔ اگر شہر کے باہر کا کوئی شخص موجود نہیں ہے تو کمیونٹی یا ثقافتی مرکز پر غور کریں۔

ندان سے رابطہ رکھنے کا میرا منصوبہاہم طبی معلومات

اپنے گھر کے ہر فرد کے لئے تمام طبی حالات اور خصوصی ضروریات کے ساتھ ساتھ دوائیاں اور آلات کو درج کریں۔

طبی حالت

م طبی معلوماتمیرے ایمرجنسی سرواویل کٹ کی جگہ

نوٹ کریں کہ آپ کا میرے ایمرجنسی سرواویل کٹ کہاں رکھا ہوا ہے تاکہ اگر دوسرے لوگ آپ کی مدد کر رہے ہیں، تو انہیں یہ آسانی سے مل سکے۔

رے ایمرجنسی سرواویل کٹ کی جگہ